21 مئی 2015 - 10:34
یہ مائیں ہیں جو انسان اور سماج کی تربیت کرتی ہیں: ابوترابی فرد

حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد نے واضح کیا کہ یہ مائیں ہیں جو انسان اور سماج کی تربیت کرتی ہیں خداوند عالم نے قرآن کریم میں والدین کے مقام کو محترم جاننے کا حکم دیا ہے جبکہ ماں کے مقام و منزلت کو خصوصی طور پر مورد توجہ قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب اسپیکر نے تہران میں قرآن کریم کے عالمی مقابلوں کے دوران قرآنی میدان میں فعال خواتین کے اعزاز میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام میں خواتین کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم اس دن ایران اور عالمی سطح پر اپنی کامیابی کا اعلان کر سکیں گے جب ہماری ماؤوں اور مسلمان خواتین کی جان و روح میں قرآن اور قرآنی تعلیمات رچ بس جائیں گی۔
حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد حسن ابوترابی فرد نے واضح کیا کہ یہ مائیں ہیں جو انسان اور سماج کی تربیت کرتی ہیں خداوند عالم نے قرآن کریم میں والدین کے مقام کو محترم جاننے کا حکم دیا ہے جبکہ ماں کے مقام و منزلت کو خصوصی طور پر مورد توجہ قرار دیا ہے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مائیں اپنی اولاد کی ۴۰ سال تک تربیت کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتی ہیں کہا: اسلامی سماج کا قرآن سے رشتہ جوڑنے میں سب سے زیادہ کردار ماں کا ہوتا ہے آپ خواتین حضرت ابراہیم کا کردار ادا کرتے ہوئے سماج کی رہبری اور امامت کو اپنے ہاتھ میں لے سکتی ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر نے مزید زور دے کر کہا: اسلامی سماج کی تربیت میں عورت کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے لہذا مجھے امید ہے کہ ہماری خواتین قرآن کے مفاہیم و معانی کو سمجھ کر اس راہ میں قدم اٹھائیں گی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں اس بات کی امید ظاہر کی کہ مسلمان خواتین قرآن کی صحیح تلاوت کے ساتھ ساتھ کلام خدا کو سمجھنے اور اس پر خود عمل کرنے کے علاوہ اولاد کو بھی عمل کرانے کی راہ میں قدم بڑھائیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲